خانم سیدہ زاہدہ حسینی جامعہ کریمہ اہل بیت کی پرنسپل ہیں۔ جنہوں نے ۲۰۱۰ میں جامعہ کی تأسيس کی اور اپنی انتھک محنت سے اس جامعہ کو پاکستان کے کامیاب ترین جامعات کی صف میں لا کھڑا کیا۔ خانم سیدہ زاہدہ حسینی خود مکتب (نرجس) مشہد مقدس، ایران سے فارغ التحصیل ہیں اور اس وقت جامعہ میں تدریس کے علاوہ تبلیغ دین کے اہم ترین فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔ بالخصوص ماہ محرم، ماہ صفر اور ماہ رمضان میں منعقد ہونے والی مجالس اور محافل میں خطابت کی خدمات انجام دیتی ہیں۔ پروردگار عالم سے اُنکی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔
جامعہ کریمہ اہلِ بیتؑ پاکستان کے شہر لاہور, سمن آباد میں واقع ایک دینی و تربیتی ادارہ ہے، جو خصوصاً طالبات کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد بچیوں کی تعلیم و تربیت کو اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے مطابق پروان چڑھانا ہے، تاکہ وہ دین و دنیا دونوں میدانوں میں کامیاب کردار ادا کر سکیں۔
ادارے کی بانی و مدیرہ محترمہ خانم زاہدہ حسینی ہیں، جو حوزہ علمیہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ آپ تجربہ کار اور باصلاحیت معلمہ ہیں، اور جامعہ میں تعلیم و تربیت کا نظام حوزہ کے معیاری نصاب اور اصولوں کے مطابق جاری رکھنے کی کوشش کرتیں ہے۔ جامعہ میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے طالبات دینی تعلیم کے حصول کے لیے آتی ہیں اور ان کی رہائش کا انتظام بھی موجود ہے ۔
یہاں نہ صرف علمی بلکہ اخلاقی و تربیتی پہلوؤں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے، تاکہ طالبات ایک باکردار اور باعمل فرد کے طور پر معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ اساتذہ کرام میں باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین شامل ہیں، جو حوزہ ہائے علمیہ کے معیار کے مطابق تدریس انجام دے رہی ہیں۔ ان کی محنت اور خلوص کی بدولت ادارہ علمی و تربیتی میدان میں بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔ شعبہ تعلیم کے تحت مختلف دورانیے کے کورسز پیش کیے جاتے ہیں، جن میں دینی علوم، عقائد، فقہ، اخلاق، قرآنیات، اور دیگر ضروری مضامین شامل ہیں، تاکہ طالبات کو ہمہ جہت تعلیم فراہم کی جا سکے۔
رہائش کا انتظام
جامعہ کریمہ اہلِ بیتؑ میں طالبات کے لیے باقاعدہ اور محفوظ رہائش کا بہترین انتظام موجود ہے۔ یہاں طالبات کو ایک پُرسکون، پاکیزہ اور دینی ماحول فراہم کیا جاتا ہے، جہاں وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین اخلاقی تربیت بھی حاصل کر سکیں۔ رہائش کے نظام میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور اسلامی اقدار کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ طالبات کی روزمرہ ضروریات، آرام اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں، تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھ سکیں۔ مزید برآں، رہائش گاہ میں ایسا ماحول فراہم کیا گیا ہے جو طالبات کی شخصیت سازی، دینی شعور اور اجتماعی زندگی کی مثبت تربیت میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
(غرر الحکم جلد ۱ صفحہ ۴۰۴)
جسے ٹھیک ٹھیک تربیت دی جائے گی وہ کم لڑکھڑائے گااور جس کی تربیت میں کسر رہ جائے گی وہ زیادہ ٹھوکریں کھائے گا۔
جامعہ کریمہ اہلبیت سلام اللہ علیہا کا چار سالہ سلیبس
جامعہ کریمہ اہلِ بیتؑ میں چار سالہ جامع دینی نصاب اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ طالبات کو بتدریج اور منظم طریقے سے دینی علوم میں مہارت حاصل ہو۔ اس نصاب میں قرآن، حدیث، فقہ، عقائد، اخلاق اور عربی زبان جیسے بنیادی مضامین کو اس طرح شامل کیا گیا ہے کہ طالبات نہ صرف علمی طور پر مضبوط ہوں بلکہ عملی زندگی میں بھی دینِ اسلام کی صحیح نمائندگی کر سکیں۔
چار سالہ جامع دینی کورس کا نصاب درج ذیل ہے:
سالِ اوّل
صرف مقدماتی
نحو مقدماتی
مبادی العربیہ (۲)
مبادی الاصول
مفاہیم القرآن (جلد ۳،۲،۱)
تجوید القرآن
احکام دین
توضیح المسائل
تفسیر سورہ نور
قطرے سے گوہر ہونے تک
پارسا
رہنمایان اسلام
درس اخلاق
اصول عقائد
خطابت
سالِ دوم
مبادی العربیہ (۱)
توضیح المسائل
جواب حاضر ہے
تفسیرِ سورہ حجرات
تجوید القرآن
علومِ قرآن
تاریخِ اسلام
تسہیل المنطق
آیامی دانید
پارسا
خطابت
آدابِ اسلامی
سالِ سوم
مبادی العربیہ (۴) حصہ صرف
الفقہ الاستدلالی
علم الاصول (الحلقة الاولی)
منطق المظفر (المجلد الاول)
نہج البلاغہ
سیرۃ پیشوایان
تفسیرِ سورہ واقعہ
توضیح المسائل
علومِ حدیث (تعاریف)
تجوید القرآن
خطابت
سالِ چہارم
مبادی العربیہ (۴) حصہ النحو
الفقہ الاستدلالی
علم الاصول (الحلقتہ الثانیہ)
منطق المظفر (المجلد الثانی)
نہج البلاغہ
سیرۃ پیشوایان
تفسیرِ سورہ احزاب
مہدویت
نقش زنان در حماسہ عاشورا
مفاتیح الحیات
خطابت
اس سلیبس کی تکمیل کے بعد خواہران کو باقاعدہ سند عطا کی جاتی ہے، جس کی بنیاد پر انہیں اعلیٰ دینی تعلیم کے لیے دیگر مراکز، جیسے مشہد اور کربلا وغیرہ، بھیجا جاتا ہے۔ ذیل میں سند ملاحظہ فرمائیں۔
جامعہ کریمہ اہلِ بیتؑ کی کلاسز میں داخلے کے لیے داخلہ فارم پُر کرنا ضروری ہے۔ داخلہ فارم کے حصول اور مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ پر دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں، یا براہِ راست جامعہ کریمہ اہلِ بیتؑ تشریف لا کر ہمیں اپنی آمد سے عزت بخشیں۔ ہماری ٹیم آپ کی مکمل رہنمائی کرے گی اور ان شاء اللہ جلد آپ کو ہماری علمی و تربیتی کلاسز کا حصہ بنایا جائے گا۔
ہم سے رابطہ کریں
آغا بشیر رضوی (خطیب مسجد شاہِ خراسان) 03334833558
خانم زاہدہ حسینی (مُدِیرَہ مدرسہ)
03454577932
جامعہ کریمہ اہلبیت سلام اللہ علیہا
03338028414
پتہ: 935- N بلاک، سمن آباد، لاہور